اردو

urdu

By

Published : Nov 17, 2021, 9:21 PM IST

ETV Bharat / state

بھوپال: مساجد میں گیارہویں شریف کا اہتمام

علماء کرام کے مطابق ''گیارہویں شریف کے اس مہینے کی بڑی فضیلت ہے۔ اس مہینے میں غریبوں اور ضرورت مندوں کے لیے لنگر کا اہتمام کیا جانا چاہیے-''

مساجد میں گیارہویں شریف کا اہتمام
مساجد میں گیارہویں شریف کا اہتمام

مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال کی مساجد میں ہر سال کی طرح اس سال بھی ربیع الثانی کی گیارہویں تاریخ کو حضرت غوث پاک عبدالقادر جیلانی کی یاد میں مسجدوں میں تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر بھوپال کی سنی ثقلینی مسجد میں قرآن خوانی ,نعت خوانی اور لنگر کا اہتمام ہوا تو وہی مسجد وسیلہ میں ختم قادریہ شریف کا اہتمام کیا گیا۔ اور لوگوں کو کھانا کھلایا گیا-

مساجد میں گیارہویں شریف کا اہتمام

یہ بھی پڑھیں:اندور: پنڈت جواہر لعل نہرو اور مولانا ابوالکلام آزاد پر تقریب کا انعقاد

گیارہویں شریف کے اس مہینے کی بڑی فضیلت ہے۔ علماء کرام کہتے ہیں اس مہینے میں غریبوں اور ضرورت مندوں کے لیے لنگر کا اہتمام کیا جانا چاہئے- کیونکہ اس مہینے میں کھانا کھلانے سے رزق میں برکت ہوتی ہے اور جو اس مہینے میں لوگوں کے لئے اپنا دستر خوان وسیع کرتا ہے اس کے دسترخوان میں تنگی نہیں آتی ہے- اس لیے اس مہینے میں لوگوں کو کھانا کھلانا چاہیے اور حضرت غوث پاک عبدالقادر جیلانی کے پیغام کو عام کیا جانا چاہیے-

ABOUT THE AUTHOR

...view details