اردو

urdu

ETV Bharat / state

اندور میں آپریشن کے بعد متعدد مریض بینائی سے محروم

ریاست مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں آپریشن کے بعد 11 افراد کی بینائی چلی گئی۔

اندور میں آپریشن کے بعد متعدد مریض بینائی سے محروم

By

Published : Aug 17, 2019, 5:32 PM IST

Updated : Sep 27, 2019, 7:34 AM IST

ھار ضلع میں نیشنل بلائنڈنس کنٹرول پروگرام کے تحت 13 افراد کا موتیابین کا آپریشن کیا گیا تھا جبکہ آپریشن کے بعد انفیکشن کی وجہ سے 11 مریضوں کی بینائی چلی گئی۔
اس سلسلہ میں محکمہ صحت نے حرکت میں آتے ہوئے اندور آئی ہاسپٹل کے آپریشن تھیٹر کو سیل کردیا اور ہسپتال کے لائسنس کو رد کرنے کا اعلان کیا۔
محکمہ صحت کی جانب سے معاملہ کی جانچ کےلیے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی اور تین دن میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

اندور میں آپریشن کے بعد متعدد مریض بینائی سے محروم
دوسری جانب محکمہ نے متاثرہ افراد کا بہتر علاج کرنے کا بھی اعلان کیا۔واضح رہے کہ 8 اگست کو نیشنل بلائنڈنس کنٹرول پروگرام کے تحت ضلع ھار میں 13 افراد کا موتیابین کا آپریشن کیا گیا لیکن 11 مریضوں کی آنکھوں میں انفیکشن کی وجہ سے بینائی چلی گئی۔محکمہ صحت کی جانب سے لاپرواہی برتنے کے الزام میں ڈاکٹرز کے خلاف کاروائی کی جارہی ہے۔یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ 2010 میں بھی اندور آئی ہاسپٹل میں اس طرح کا ایک اور واقعہ ہوچکا ہے جس میں آپریشن کی وجہ سے 18 مریضوں کے آنکھوں کی بینائی چلی گئی تھی۔
Last Updated : Sep 27, 2019, 7:34 AM IST

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details