اردو

urdu

ETV Bharat / state

اندور: آر ایس ایس کے دس اراکین کورونا مثبت

مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں قائم راشٹریہ سوئم سیوک سنگھ کے دفتر میں بھی کورونا سے دس اراکین متاثر ہوئے ہیں۔

10 members of rashtriya swayamsevak sangh corona positive
راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے 10 کارکن کورونا مثبت

By

Published : Jul 19, 2020, 5:36 PM IST

اندور شہر میں کورونا وائرس تیزی سے پھیلتا جا رہا ہے۔ وہیں اب اس کی زد میں راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کا دفتر بھی آگیا ہے، جہاں تین پرچارک سمیت 10 اراکین کورونا پازیٹیو پائے گئے ہیں۔

غورطلب ہے کہ اندور میں گزشتہ تین روز سے لگاتا تار 100 سے زیادہ کورونا کے نئے کیسز سامنے آرہے ہیں۔ اگر ایسے ہی مریضوں میں اضافہ ہوتا رہا تو خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اگست مہینے میں کورونا سے متاثر مریضوں میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔

لوگوں کو کورونا سے تحفظ کے لیے انتظامیہ اور طبی عملے کی جانب سے ہدایت پر سختی سے عمل کرنا ہوگا۔ 24 گھنٹے میں 129 نئے کیسے سامنے آئے ہیں، 1957 نمونوں کی جانچ کی گئی جس میں سے 1814 کی کورونا رپورٹ منفی آئی، جب کی 129 کی رپورٹ مثبت ملی۔

جبکہ کورونا متاثرہ کی ایک موت کل درج کی گئی اور تین کی اپریل اور مئی ماہ میں موت ہو چکی تھی، جن کی رپورٹ اب آئی ہے۔ ان کی رپورٹ مثبت آنے سے اندور میں کورونا سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 292 ہوگی۔ جس تیزی سے کورونا سے متاثر مریض روز سامنے آرہے ہیں، اس سے اگست مہینے تک 11 ہزار نئے مریضوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details