اردو

urdu

ETV Bharat / state

گیس سانحہ: ہلاک شدگان کے ورثا کو ایک کروڑ روپے دینے کا اعلان - compensation will be given to to those who on ventilator

ریاست اندھرا پردیش کے وزیراعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی نے کہا ہے کہ ایل جی پالی مرس انڈیا کمیکل پلانٹ سے گیس کے اخراج کے واقعہ میں تاحال 9 افراد کی موت ہوئی ہے۔

جگن موہن ریڈڈی
جگن موہن ریڈڈی

By

Published : May 7, 2020, 5:58 PM IST

وزیر اعلیٰ جگن موہن ریڈے نے ہر مرنے والے شخص کے افراد خاندان کے لئے ایک کروڑ روپئے معاوضہ کا اعلان کیاہے۔

کنگ جارج ہسپتال جہاں بیشتر متاثرین زیر علاج ہیں، ان کی عیادت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک کروڑ روپئے معاوضہ کی رقم ان افراد کو دی جائے گی جو دو تا تین دن زیر علاج تھے اور دس لاکھ روپئے کا معاوضہ ان افراد کو دیا جائے گا جو ونٹیلیٹرس پر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایسے افراد جو اس واقعہ کی وجہ سے بیمار پڑ گئے اور ابتدائی علاج ہسپتال میں کرایا گیا کو فی کس 25000 روپئے دیئے جائیں گے۔

وزیراعلی نے کہا کہ اسپیشل چیف سکریٹری ماحولیات وجنگلات کی زیر قیادت ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔

وشاکھاپٹنم کے کلکٹر اور کمشنر پولیس وشاکھاپٹنم کو اس کے ارکان بنایا گیا ہے۔ یہ کمیٹی اس واقعہ کی جانچ کرے گی اور مزید اقدامات کے سلسلہ میں حکومت کو رپورٹ پیش کرے گی۔ قبل ازیں وزیراعلی وجئے واڑہ سے وشاکھاپٹنم پہنچے تاکہ ہسپتالوں میں متاثرین کی عیادت کی جا سکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details