لیفٹیننٹ گورنر آر کے ماتھر نے پولیس یادگاری دن کے سلسلے میں منعقدہ ایک تقریب کے حاشئے پر میڈیا کو بتایا کہ پولیس یادگاری دن لداخ یونین ٹریٹری کے لیے ایک تاریخی دن ہے جس طرح پورے ملک میں پولیس فورس کی عزت افزائی اور حوصلہ افزائی کی جاتی ہے یہی کرنے کی یہاں ہر سال کوشش کی جاتی ہے'۔
موصوف نے کہا کہ یہ وزیر اعظم کا حکم بھی ہے اور ملک کا فیصلہ بھی ہے کہ ہمیں اپنے شہیدوں کو ہمیشہ یاد رکھنا چاہئے۔