اردو

urdu

ETV Bharat / state

پیر کو راجناتھ سنگھ کا دورہ کشمیر - وزیر دفاع راجناتھ سنگھ

مرکزی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ پیر کے روز جموں و کشمیر کا یک روزہ دورہ کریں گے اس دوران وہ خطہ لداخ کے سرحدی علاقوں بالخصوص سیاچن گلیشیئر کا دورہ کرکے سکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیں گے۔

فائل فوٹو

By

Published : Jun 2, 2019, 11:27 PM IST

محض چند روز قبل ملک کے وزیر دفاع کا عہدہ سنبھالنے والے راجناتھ سنگھ کا یہ بحیثیت وزیر دفاع کسی بھی ریاست کا پہلا سرکاری دورہ ہے۔

تاہم موصوف سابقہ حکومت میں بحیثیت وزیر داخلہ قریب دو درجن سے زائد بار جموں و کشمیر کے دورے کیے تھے۔

دفاعی ذرائع نے وزیر دفاع کے دورہ جموں و کشمیر کی اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ 'راجناتھ سنگھ پیر کو خطہ لداخ کا دورہ کریں گے۔ وہ اگلی چوکیوں پر تعینات فوجیوں کے ساتھ بات چیت کریں گے اور سیاچن وار میموریل پر حاضری دے کر ملک کی حفاظت کے لیے جان قربان کرنے والے اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔'

انہوں نے مزید بتایا کہ 'وزیر دفاع سیاچن بیس کیمپ میں سیاچن گلیشیئر پر انتہائی نامساعد موسمی حالات کے باوجود ملک کی حفاظت کے لیے تعینات فوجیوں سے انفرادی و اجتماعی طور پر بات چیت کریں گے۔'

تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کے ہمراہ فوجی سربراہ جنرل بپن راوت اور دیگر سینیئر فوجی افسران بھی موجود ہوں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details