اردو

urdu

ETV Bharat / state

سری نگر- لیہہ شاہراہ پر حادثہ، ایک ہلاک، دو زخمی - Leh-Srinagar Highway accident

متوفی کی شناخت منصور مہدی جبکہ زخمیوں کی شناخت اصغر علی اور محمد صادق کے بطور ہوئی ہے۔ تینوں مسافروں کا تعلق پنکھر کرگل سے ہے۔

سری نگر- لیہہ شاہراہ پر حادثہ، ایک ہلاک، دو زخمی
سری نگر- لیہہ شاہراہ پر حادثہ، ایک ہلاک، دو زخمی

By

Published : May 26, 2021, 1:25 PM IST

لداخ یونین ٹریٹری کے قصبہ دراس میں سری نگر – لیہہ قومی شاہراہ پر بدھ کی صبح ایک کار گہری کھائی میں گرنے سے ایک مسافر کی موت جبکہ دو دیگر شدید زخمی ہوگئے۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ ایک کار زیر نمبر JK16- 0966 بدھ کی صبح کرگل سے سری نگر جارہی تھی کہ باٹرہ کیمپ کے نزدیک سری نگر- لیہہ شاہراہ پر وہ لڑھک کر قریب 16 فٹ گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں ایک مسافر کی بر سر موقع ہی موت واقع ہوئی جبکہ دو دیگر شدید زخمی ہوگئے۔

متوفی کی شناخت منصور مہدی جبکہ زخمیوں کی شناخت اصغر علی اور محمد صادق کے بطور ہوئی ہے۔ تینوں مسافروں کا تعلق پنکھر کرگل سے ہے۔

زخمیوں کو علاج کے لئے نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہیں۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details