مرکز کے زیر انتظام لداخ میں کوروناوائرس سے متاثرہ افراد میں سے ضلع کرگل سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو بدھ کے روز صحت یاب ہونے کے بعد رخصت کیا گیا ہے۔
قریب ڈیڑھ ماہ تک قرنطینہ میں رہنے کے بعد صحتیاب ہونے والے شخص کو گھر روانہ کیا گیا۔ اس موقعے پر قرنطینہ میں تعینات عملہ نے بھی خوشی کا اظہار کیا۔
کووڈ19: کرگل میں ایک اور مریض صحت یاب صحت یاب ہونے والے شخص نے قرنطینہ میں موجود طبی و نیم طبی عملہ کی کوششوں کی سراہنا کی۔
قابل ذکر ہے کہ خطہ لداخ میں صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد بڑھ کر تیرہ تک پہنچ گئی ہے۔
واضح رہے کہ لداخ میں کورونا وائرس سے متاثر کل سترہ مثبت کیس سامنے آئے تھے جن میں سے تیرہ صحتیاب ہو چکے ہیں، جبکہ چار مثبت کیسز ابھی بھی طبی نگہداشت میں ہیں۔