لداخ میں جاری کشیدگی پر آرمی چیف جنرل منوج مُکند نراونے نے کہا کہ کسی کو بھی ہمارے صبر آزمانے کی کوشش نہیں کرنی چاہئے۔ فوجی سربراہ نے ان باتوں کا اظہار آرمی ڈے کے موقع پر کیا۔
بھارتی فوج کے سربراہ ایم ایم نراو انہوں نے کہا کہ ہم مذاکرات اور سیاسی اقدامات کے ذریعے مسئلے کو حل کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔
ایم ایم نراونے نے کہا میں بھارت کے لوگوں کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ وادی گلوان میں فوجیوں کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس جون سے وادی گلوان میں بھارت اور چین کے مابین کشیدگی جاری ہے 16 جون 2020 کو لداخ کی وادی گلوان میں ایل اے سی پر دونوں ممالک کی افواج کے درمیان پر تشدد جھڑپ ہوئی، جس کے نتیجے میں بھارتی کرنل سمیت 20 فوجی ہلاک ہو گئے۔
واضح رہے کہ ملک میں ہر سال 15 جنوری کو آرمی ڈے لیفٹیننٹ جنرل (بعد میں فیلڈ مارشل) کے ایم کری یپا کو ہندوستانی فوج کا اعلی کمانڈرکا عہدہ سنبھالنے کی یاد میں منایا جاتا ہے۔ فیلڈ مارشل کری یپا نے 15 جنوری 1949 کو برطانوی اقتدار کے دوران ہندوستانی فوج کے آخری برطانوی اعلی کمانڈر جنرل رائے فرانسس بوچر سے عہدہ سنبھالا تھا۔ یہ دن فوجی پریڈوں، فوجی نمائشوں اور دیگر سرکاری تقریبات کے ساتھ نئی دہلی اور تمام فوج کے صدر دفاتر میں منایا جاتا ہے۔ اس دن ان تمام بہادر جنگجوؤں کو بھی سلام پیش کیا جاتا ہے جنہوں نے اپنے ملک اور عوام کی فلاح و بہبود کے لئے اپنی زندگیاں قربانی کردیں۔