اردو

urdu

ETV Bharat / state

لداخ میں کورونا وائرس کے نو مزید کیسز - فعال کیسز کی تعداد

لداخ میں کورونا وائرس کے نو نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ جس کے بعد فعال کیسز کی تعداد 218 تک جا پہنچی ہے۔

Nine more cases of corona virus in Ladakh
لداخ میں کورونا وائرس کے نو مزید کیسز

By

Published : Jul 26, 2020, 7:53 PM IST

ڈائریکٹوریٹ آف ہیلتھ سروسز یو ٹی لداخ کی جانب سے جاری کردہ میڈیا بلیٹن کے مطابق لداخ میں 09 نئے مثبت معاملے پائے گئے ہیں۔ ضلع لیہہ سے 07 جبکہ کرگل ضلع سے 02 کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔

لداخ میں کورونا وائرس کے نو مزید کیسز

اس کے ساتھ ہی لداخ میں کووڈ-19 فعال کیسز کی تعداد 218 تک جا پہنچی ہے۔ ضلع لیہ میں 176 اور ضلع کرگل میں 42 اور لداخ میں تمام فعال کیسز کی حالت مستحکم ہے۔

لداخ میں کورونا وائرس کے نو مزید کیسز

وہیں لیہہ میں آج چھ افراد کورونا وائرس سے صحتیاب ہو چکے ہیں اور کرگل میں ایک کی کورونا وائرس سے موت ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ لداخ میں اب تک کورونا وائرس کے 1285 کیسز پائے گئے ہیں، جن میں سے 1063 صحتیاب جبکہ 218 ابھی زیر علاج ہیں اور چار افراد کی کورونا وائرس سے موت ہوچکی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details