سرینگر: پولیس نے 29 مارچ کو لداخ میں 12 سالہ لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے کے الزام میں ملزم کو گرفتار کیا ہے۔پولیس کے مطابق گرفتار شدگان کی شناخت سید ذوالفقار علی شاہ کے طور پر ہوئی ہے۔پولیس نے ملزم کے خلاف خواتین پولیس اسٹیشن لیہہ میں پی او سی ایس او ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔اس حوالے سے ایس پی لیہہ، پی ڈی نتیا نے بتایا کہ ملزم نے لڑکی کو اسکول جانے کے لیے لفٹ پیشکش کی اور اسی دوران ملزم نے نابالغ لڑکی کو ویران جگہ پر لیااور وہاں ان کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔
انہوں نے کہا کہ اس دوران لڑکی کے سر پر بھی چوٹ آئی اور ملزم نے لڑکی کو وہی پر چھوڑ دیا کیونکہ اسے لگا کہ لڑکی مر چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس نے 48 گھنٹوں کے اندر ملزم کو گرفتار کر لیا۔ انہوں نے بتایا کہ لڑکی کی حالت مستحکم ہے اور ان کا علاج چل رہا ہے۔