اردو

urdu

ETV Bharat / state

کورونا وائرس: مہبودھی انٹرنیشنل میڈیٹیشن کی جانب سے عطیہ - رگزن سمفیل

مرکز کے زیر انتظام خطہ لداخ میں مہبودھی انٹرنیشنل میڈیٹیشن سینٹر کی جانب سے انتظامیہ کو کووڈ 19 سے نمٹنے کے لئے عطیہ پیش کیا۔

کورونا وائرس: مہبودھی انٹرنیشنل میڈیٹیشن کی جانب سے عطیہ
کورونا وائرس: مہبودھی انٹرنیشنل میڈیٹیشن کی جانب سے عطیہ

By

Published : Jul 20, 2020, 7:37 PM IST

مرکز کے زیر انتظام خطہ لداخ میں مہبودی انٹرنیشنل میڈیٹیشن سنٹر کے بانی و صدر ون بکھو سنگھا سینا نے ایل جی ریلیف فنڈ کیلئے 2 لاکھ روپےکا عطیہ دیا۔

انہوں نے یہ عطیہ اپنے دفتر میں کمشنر سیکرٹری ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن رگزن سمفیل کو پیش کیا۔

خطہ لداخ میں عالمی وبا کورونا وائرس کے سلسلے میں انہوں نے مہابودھی خیراتی ہسپتال کو لیہہ ضلع میں کورونا متاثرہ مریضوں کے علاج کے لئے کووڈ19 ہسپتال میں تبدیل کرنے کی پیشکش کی۔

اس سے قبل بھی مہبودی انٹرنیشنل میڈیٹیشن سنٹر نے لداخ اور کشمیر میں سیلاب کی بحرانی صورتحال کے دوران امداد اور راحت رسانی کے کام میں حصہ لیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details