اس اقدام کو سراہتے ہوئے ایل جی ماتھر نے اپنے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے لداخ کے عوام کو صحت کی خدمات حاصل ہوں گی۔ نیشنل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ برائے سووا رگپا لیہہ کے اس اقدام کا مقصد لداخ کے لوگوں کو مفت موبائل میڈیکل کیمپوں کی فراہمی کے ذریعہ صحت کی خدمات فراہم کرنا ہے۔
اس منصوبے کے تحت ضلع کرگل میں پدم زنسکار میں کل وقتی سووا رگپا ہیلتھ کیئر کلینک قائم کیا جائے گا۔ لداخ بھر کے دور دراز دیہاتوں میں بھی مفت کیمپ لگائے جائیں گے۔