لداخ یونین ٹریٹری میں نیشنل کانفرنس کی لیہہ یونٹ نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں شمولیت اختیار کی ہے۔
پارٹی کے ہیڈکوراٹر پر منعقدہ ایک سادہ تقریب کے دوران نیشنل کانفرنس کے قریب 66 کارکنوں بشمول کونسلر پی وانگڈن شونو نے 'بھارت ماتا کی جے' کے نعروں کی گونج میں بی جے پی میں شمولیت اختیار کی ہے۔
تقریب کی صدارت بی جے پی کے رکن پارلیمان اور یونین ٹریٹری لداخ کے صدر جمیانگ سیرنگ نمگیال نے کی۔
اس موقع پر نمگیال نے کہا: 'آج کا دن بی جے پی اور لداخ کے لئے تاریخی دن ہے جب نیشنل کانفرنس کی پوری لیہہ یونٹ نے بی جے پی میں شمولیت اختیار کی اور اس طرح یہاں این سی کا صفایا ہوگیا'۔
انہوں نے کہا کہ بی جے پی لداخ کی تعمیر و ترقی اور بہبودی کے لئے پر عزم ہے اور لداخ کی خوشحالی کے لئے مودی سرکار کی طرف سے کئے جانے والے تمام وعدوں کو پورا کیا جائے گا اور اس سلسلے میں پہلے ہی کئی انقلابی نوعیت کے اقدام کئے جا رہے ہیں۔