اردو

urdu

ETV Bharat / state

'لیہ ۔ منالی شاہراہ اخیر مارچ تک بحال ہوگی' - شاہراہ سے برف ہٹانے

لداخ کو ہماچل پردیش سے جوڑنے والی لیہ منالی شاہراہ رواں ماہ کے آخری ہفتے میں کھل جانے کا امکان ہے۔

لیہ منالی شاہراہ رواں ماہ کے آخری ہفتے میں کھل جانے کا امکان
لیہ منالی شاہراہ رواں ماہ کے آخری ہفتے میں کھل جانے کا امکان

By

Published : Mar 6, 2020, 10:43 AM IST

حکام کے مطابق بارڈر روڈس آرگنائزیشن کی جانب سے برف کو ہٹانے کام جاری ہے اور جلد جلد از اس شاہراہ کو ٹریفک کے لیے بحال کیا جائے گا۔

لیہ منالی شاہراہ رواں ماہ کے آخری ہفتے میں کھل جانے کا امکان

پروجیکٹ ہیمانک کے چیف انجینئر بریگیڈیئر اروندرم نے کہا کہ میں برف کو ہٹانے کے لیے جدید آلات کا استعمال کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا ہم 25 مارچ تک 'سرچو' تک سڑک کھول سکتے ہیں جو گزشتہ برس کے بحالی کی تاریخ کے مقابلے میں ایک ماہ قبل ہے۔ سرچو تک کی شاہراہ سے برف ہٹانے کا پروجیکٹ ہمانک نے لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ برف ہٹانے کا کام تین علیحدہ مرحلوں میں کیا جارہا ہے۔ اپشی سائیڈ سے ٹیگلنگلا ٹاپ تک، ڈیبرنگ سائڈ سے ٹیگلنگلا ٹاپ اور ڈیبنگ سے پینگ اور سرچو کی طرف سے بر ہٹایا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ پہلا موقع ہوگا جب ہیمانک شیڈول سے قبل سڑک کھولے گا۔ شاہراہ پر سے برف ہٹانے کے لیے اضافی ٹیموں کو تعنیات کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ٹیمیں شاہراہ پر برفانی تودے گرنے کے خطرات کے باوجود سخت کوششیں کر رہی ہیں۔ درجہ حرارت میں اضافے کے ساتھ ہی برفانی تودوں کے زیادہ خطرہ رہتا ہے۔

بتا دیں کہ گزشتہ برس نومبر سے بھاری برفباری کے بعد ہائی وے کو بند کردیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details