سرینگر:مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا ہے کہ لداخ میں جلد ہی جنوب مشرقی ایشیا کا پہلا نائٹ اسکائی سینکچری ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یہ پناہ گاہ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ایسٹرو فزکس بنگلورو کی مدد سے قائم کی جا رہی ہے، جو حکومت ہند کے محکمہ سائنس اور ٹیکنالوجی سے وابستہ ہے۔
پی آئی بی کی ایک پریس ریلیز کے مطابق سنگھ نے لداخ کے لیفٹیننٹ گورنر بریگیڈیئر (ریٹائرڈ) بی ڈی مشرا کی اس پروجیکٹ میں ان کے فعال تعاون کے لیے ستائش کی انہوں نے کہا کہ سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت اور سی ایس آئی آر کی جانب سے، ہم وزیر اعظم نریندر مودی سے ہانلے میں نائٹ اسکائی ریزرو کا افتتاح کرنے کی درخواست کریں گے۔
جنوب مشرقی ایشیا کا پہلا نائٹ اسکائی سینکچری ڈارک اسکائی ریزرو مشرقی لداخ کے ہنلے گاؤں میں چانگتھانگ وائلڈ لائف سینکچری کے ایک حصے کے طور پر واقع ہوگا۔ اس سے ہندوستان میں ایسٹرو ٹورازم کو فروغ ملے گا اور یہ آپٹیکل، انفرا ریڈ اور گاما رے دوربینوں کے لیے دنیا کی بلند ترین جگہوں میں سے ایک ہوگی۔