مرکز کے زیر انتظام علاقہ لداخ میں کورونا وائرس سے دو مزید اموات ہوئی ہیں جس کے بعد لداخ میں ہلاکتوں کی کل تعداد 98 ہو گئی ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹوں میں 79 تازہ معاملات درج کیے گئے جس کے بعد یہاں متاثرین کی مجموعی تعداد 7،866 ہوگئی ہے۔
دونوں ہلاکتیں اور نئے واقعات ضلع لیہہ میں پیش آئے ہیں۔ لیہہ میں گذشتہ ایک ماہ کے دوران کورونا کیسوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔
عہدیداروں نے بتایا کہ سول سوسائٹی کے ایک گروپ نے پیر سے رضاکارانہ ہفتہ طویل لاک ڈاؤن کا مطالبہ کیا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ تازہ ترین اموات سے لداخ میں ہلاک ہوئے افراد کی تعداد 98 ہو گئی ہے، ان میں 57 لیہہ اور 41 کرگل میں ہوئی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ 113 مریضوں کو کامیاب علاج کے بعد فارغ کردیا گیا، جس سے صحتیاب مریضوں کی کل تعداد 6،856 ہوگئی، جو 87 فیصد ہے۔
حکام نے بتایا کہ 912 سرگرم معاملات میں سے 805 کی اکثریت لیہہ میں زیر علاج ہے جبکہ 107 باقی ضلع کرگل میں ہیں۔
کورونا وائرس کے معاملات میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے، لیہہ سول سوسائٹی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ پیر سے لیہہ میں ہفتہ طویل لاک ڈاؤن کریں۔