لداخ کے لیفٹیننٹ گورنر آر کے ماتھور نے راج نیواس لیہہ میں ڈیجیٹل افتتاحی تقریب کے ذریعے لیہہ اور کرگل کے ضلعی ہسپتالوں میں ای مینٹل ہیلتھ او پی ڈی اور ٹیلیفونک طبی مشاورت کا آغاز کیا۔
لداخ: ایل جی نے ای مینٹل ہیلتھ او پی ڈی کا آغاز کیا - RK MATHUR
ایک مختصر پاور پوائنٹ پریزنٹیشن میں ڈائریکٹر ہیلتھ - لداخ نے مینٹل ہیلتھ او پی ڈی میں فراہم کی جانے والی خدمات کے بارے میں ایل جی کو آگاہ کی۔
تقریب کے دوران کمشنر سیکرٹری لداخ رگزن سمفیل، ڈائریکٹر ہیلتھ لداخ ڈاکٹر فونثوگ انگچوک اور ماہر نفسیات ڈاکٹر پدما انگمو موجود تھے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے مشاہدہ کیا کہ لداخ میں ڈپریشن، منشیات کی لت اور خودکشی سمیت متعدد ذہنی صحت کے مسائل موجود ہیں۔ انہوں نے اُمید ظاہر کی کہ ان سہولیات سے عوام کو مختلف ذہنی مسائل اور خاص طور پر کووڈ-19 سے متعلق ذہنی مسائل کے علاج میں مدد فراہم ہو گی۔
انہوں نے ضلع کے ہسپتالوں میں نفسیاتی کردار کو مضبوط بنانے اور لیہہ - کرگل میں ایسے مزید مراکز قائم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
انہوں نے سیاحت کو مدنظر رکھتے ہوئے لداخ میں کووڈ-19 ٹیسٹنگ کی صلاحیت کی دستیابی کے بارے میں بھی استفسار کیا۔
ایک مختصر پاور پوائنٹ پریزنٹیشن میں ڈائریکٹر ہیلتھ - لداخ نے مینٹل ہیلتھ او پی ڈی میں فراہم کی جانے والی خدمات کے بارے میں ایل جی کو آگاہ کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ٹیلی فونک طبی مشاورت کی او پی ڈی ایس این ایم ہسپتال لیہہ میں دستیاب ہو گی۔