لداخ میں کونسل کے انتخابات کی تاریخ میں پہلی بار بی جے پی کے سرکردہ لیڈران بشمول جی کشن ریڈی، مختار عباس نقوی، کرن رجیجو اور انوراگ ٹھاکر نے اپنی جماعت کے امیدواروں کے لئے انتخابی مہم چلائی ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ کونسل کے انتخابات میں رائے دہندگان کی تعداد 89 ہزار ہے جن کے لیے 204 پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں۔
کونسل کی 26 نشستوں کے لیے 94 امیدوار قسمت آزمائی کر رہے ہیں۔ بی جے پی اور کانگریس نے سبھی نشستوں کے لیے اپنے امیدوار کھڑے کئے ہیں۔ تاہم نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی ان انتخابات میں حصہ نہیں لے رہی ہیں۔
عام آدمی پارٹی (آپ) کے 19 اور 23 آزاد امیدوار بھی انتخابی میدان میں ہیں لیکن بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور کانگریس کے مابین سیدھا مقابلہ ہوگا جس نے تمام سیٹوں پر 26 امیدوار کھڑے کیے ہیں۔ اے اے پی، ایل اے ڈی ڈی سی لیہہ میں پہلا الیکشن لڑ رہی ہے جبکہ نیشنل کانفرنس (این سی) اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) نے ان انتخابات سے دور رہنے کا فیصلہ کیا۔