نئی دہلی: سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کےمرکزی وزیر نتن گڈکری نتن گڈکری نے کہا کہ لداخ میں قومی شاہراہ 301 پر کارگل-زنسکار وسطی لین کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔ ایک ٹویٹ میں گڈکری نے کہا کہ اس پروجیکٹ کی مجموعی لمبائی 31.14 کلومیٹر ہے اور یہ پیکیج-6 کے تحت آتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کوشش کا بنیادی مقصد اندرونی علاقوں میں مسافروں اور اشیا کی نقل و حمل کے لیے قابل اعتماد اور قابل رسائی رابطہ فراہم کرکے علاقے میں اقتصادی ترقی کو فروغ دینا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: SC hearing on Article 370 Today جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات جلد، مرکز کی سپریم کورٹ میں یقین دہانی
مرکزی وزیر نے کہا کہ اپ گریڈ کےبعدیہ شاہراہ سال بھر کی رسائی کو یقینی بنائے گی، جس سے مقامی معیشت اور خطے کے باشندوں کو بہت فائدہ پہنچے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی جی کی قیادت میں یہ اہم منصوبہ لداخ کے علاقے میں تیز رفتار، کسی دشواری کے بغیر اور ماحولیات کے اعتبار سے حساس موبیلٹی کے حصول کے لیے وقف ہے۔ واضح رہے کہ سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کےمرکزی وزیر نتن گڈکری نتن گڈکری نے کہا کہ لداخ میں قومی شاہراہ 301 پر کارگل-زنسکار وسطی لین کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔ ایکس پر ایک پوسٹ میں، گڈکری نے کہا کہ پروجیکٹ کی کل لمبائی 31.14 کلومیٹر ہے اور یہ پیکیج-6 کے تحت آتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کوشش کا بنیادی مقصد اندرون علاقوں میں مسافروں اور سامان کی نقل و حرکت دونوں کے لیے قابل اعتماد اور قابل رسائی لنک فراہم کرکے علاقے میں اقتصادی ترقی کو فروغ دینا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Amarnath Yatra 2023 Concluded امرناتھ یاترا 2023 اختتام پذیر، تھجی وارہ میں بڑی تقریب کا انعقاد
یو این آئی