اردو

urdu

ETV Bharat / state

4G mobile connectivity in Pengong Lake: لداخ کی مشہور پینگونگ جھیل پر 'جیو فور جی' موبائل کنیکٹیویٹی شروع

لداخ کے ممبر پارلیمنٹ جمیانگ سیرنگ نامگیال نے آج پینگونگ جھیل پر واقع اسپنگمک گاؤں میں جیو موبائل ٹاور کا افتتاح کیا۔ اس موقع پرانہوں نے علاقے کے لوگوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ علاقے کے لوگ طویل عرصے سے فور جی کنیکٹیویٹی کا مطالبہ کر رہے تھے۔4G mobile connectivity in Pengong Lake

Jio launches 4G mobile connectivity on Ladakh's famous Pengong Lake
لداخ کی مشہور پینگونگ جھیل پر جیو کی 4 جی موبائل کنیکٹیویٹی شروع

By

Published : Jun 7, 2022, 8:02 PM IST

لیہہ: ریلائنس جیو نے لداخ میں پینگونگ جھیل پر واقع اسپنگمک گاؤں میں 4 جی وائس اور ڈیٹا سروسز شروع کردی ہے۔ جیو پینگونگ جھیل کے ارد گرد 4 جی موبائل کنیکٹیویٹی فراہم کرنے والا پہلا آپریٹر بن گیا ہے۔4G mobile connectivity in Pengong Lake پینگونگ لداخ کا ایک پسندیدہ سیاحتی مقام ہے۔ ہر سال ہزاروں ملکی اور غیر ملکی سیاح پینگونگ جھیل کی خوبصورتی دیکھنے آتے ہیں۔ Ladakh's Famous Pengong Lake

لداخ کے ممبر پارلیمنٹ جمیانگ سیرنگ نامگیال نے جیو موبائل ٹاور کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر رکن پارلیمنٹ نے علاقے کے لوگوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ علاقے کے لوگ طویل عرصے سے فور جی کنیکٹیویٹی کا مطالبہ کر رہے تھے۔ ریلائنس جیو کی 4 جی خدمات کے آغاز کے ساتھ ہی ان کی مانگ پوری ہو گئی ہے۔ جیو کی 4 جی سروس خطے کی معیشت کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ سیاحوں اور فوجیوں کو بھی بہتر رابطہ فراہم کرے گی۔

ریلائنس جیو لداخ کے علاقے میں اپنے نیٹ ورک کو مسلسل بڑھا رہا ہے۔ انتہائی سخت موسم کے ساتھ اس علاقے میں حالات کافی مشکل ہیں۔ سال میں کافی عرصے تک یہ علاقہ برف کی سفید چادر سے ڈھکا رہتا ہے۔ مشکل حالات کے باوجود، جیو نے اس علاقے میں ٹاور لگا کر اسے اپنے نیٹ ورک سے جوڑ دیا ہے۔ علاقے کے لوگ اب 4 جی نیٹ ورک کے ذریعے ملک کے دیگر حصوں سے جڑے ہوئے ہیں۔ مئی کے مہینے میں جیو نے خالصی بلاک کے کانجی، اربیس اور ہنوپتا گاؤں اور ڈسکیٹ بلاک کے چنگلنگکھا گاؤں میں بھی اپنی خدمات شروع کیں۔ جیو نے پہلے ہی خطے میں کرگل، زنسکار اور ڈیمچوک جیسے علاقوں میں 4 جی نیٹ ورک قائم کیا ہے۔ جیو فائبر براڈ بینڈ خدمات لداخ کے سب سے بڑے شہر لیہہ میں بھی دستیاب ہیں۔ لانچ کے موقع پر موجود افراد میں ایڈوکیٹ تاشی گیلسن، چیئرمین سی ای سی، ایگزیکٹو کونسلر تاشی یاکزی اور ایل اے ایچ ڈی سی لیہہ کے کونسلر سٹینزن چوسپل، جی ایچ مہدی بھی شامل تھے۔

(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details