اردو

urdu

ETV Bharat / state

منالی۔لیہہ قومی شاہراہ پر پولیس کی سخت نگرانی - لداخ کی گلواں وادی

لداخ کی گلواں وادی میں گذشتہ پیر کے روز بھارت اور چین کی فوجوں کے درمیان پر تشدد جھڑپ کے بعد ہماچل پردیش کے منالی لیہہ راستے پر پولیس کی گشت بڑھا دی گئی ہے اور قومی شاہراہ پر گشت تیز کر دی گئی ہے۔

منالی۔لیہہ قومی شاہراہ پر پولیس کی سخت نگرانی
منالی۔لیہہ قومی شاہراہ پر پولیس کی سخت نگرانی

By

Published : Jun 18, 2020, 7:44 PM IST

یہ اطلاع لاحول سپیتی کے پولیس سربراہ راجیش دھرمانی نے آج یہاں دی۔ انہوں نے بتایا کہ اسٹریٹجک وژن سے اہم منالی۔لیہہ قومی شاہراہ کو فوج کے جوانوں کی آمد و رفت کے لیے خالی رکھا گیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ تین دن پہلے گلواں وادی میں دونوں ملکوں کے فوجیوں کے درمیان ہوئی جھڑپ کے سرحدی علاقوں میں تناؤ کا ماحول ہے اور عوام چین کی اس حرکت سے غصے میں ہیں۔ ہماچل حکومت نے چین سے متصل بین الاقوامی سرحدوں پر چوکسی بڑھاتے ہوئے الرٹ جاری کیا ہے۔ پولیس کے جوان لاحول۔سپیتی میں داخل ہونے والے شخص پر نظر رکھ رہی ہے۔

واضح رہے کہ لاحول۔سپیتی اور ضلع کنور کے کچھ علاقے چین اور تبت سے متصل ہیں۔ سرحد سے لگے ان علاقوں میں آئی ٹی بی پی کے جوانوں میں بھی مستعدی بڑھا دی ہے۔ پولیس نے شنکولہ ہوکر کارگل کے لیے جانے والے راستے پر جہاں ایک نئی چیک پوسٹ کو قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے‘وہیں سرچُو اور دارچا میں بھی پولیس نے نگرانی سخت کر دی ہے۔

مسٹر دھرمانی نے بتایا کہ حکومت کے احکامات کے بعد جہاں لاحول۔سپیتی کے سرحدی علاقوں پر سکیورٹی انتظام کو سخت کر دیا گیا ہے۔ ایسے میں فی الوقت جو حالات بنے ہوئے ہیں‘ اس کے پیش نظر پولیس انتظامیہ وادی سے فوج کی گاڑیوں کی آمد و رفت محفوظ بنانے کے لیے سرگرم ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details