اردو

urdu

ETV Bharat / state

Army Vehicle Accident لیہہ سڑک حادثہ میں ہلاک ہونے والے فوجی اہلکاروں کی شناخت مکمل - لیہہ میں دلدوز سڑک حادثہ

یونین ٹریٹری لداخ کے لہیہ میں فوجی گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار جونیئر کمیشنڈ آفیسر سمیت نو فوجی ہلاک ہوگئے ہے۔

identification-of-army-personnel-killed-in-leh-road-accident-completed
لیہہ سڑک حادثہ میں ہلاک ہونے والے فوجی اہلکاروں کی شناخت مکمل

By

Published : Aug 20, 2023, 3:16 PM IST

لداخ: لداخ یونین ٹریٹری کے لہیہ علاقے میں سنیچر کی شام سڑک حادثے میں نو فوجی جوان ہلاک جبکہ دو دیگر زخمی ہوئے۔دفاعی ترجمان نے بتایا کہ حادثے میں جاں بحق ہوئے اہلکاروں کی شناخت نائب صوبیدار رمیش لال، حوالدار مہندر سنگھ، حوالدار وجے کمار، نائیک چندر شیکھر ، نائیک تیج پال، موہن، انکت ، ترندیپ سنگھ اور بھوٹیا وبھاو کے بطور ہوئی ہے۔


واضح رہے کہ لہیہ میں ہفتے کی شام اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب ایک فوجی گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں ایک درجن کے قریب اہلکار زخمی ہوئے۔معلوم ہوا ہے کہ فوج نے فوری طورپر ریسکیو آپریشن شروع کیا جس دوران حادثے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کو نزدیکی ہسپتال لے جایا گیا جہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے نو فوجیوں کو مردہ قرار دیا۔

دریں اثنا جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے لہیہ میں فوجی گاڑی کو پیش آئے حادثے کے نتیجے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ بھارتی فوج کے سربراہ جنرل منوج پانڈے نے لداخ میں ایک سڑک کے المناک حادثے میں نو فوجیوں کی ہلاکت پر ر گہرے غم کا اظہار کرتے ہیں اور سوگوار خاندانوں کے ساتھ اظہار تعزیت ہیش کی۔


مزید پڑھیں:Army Vehicle Accident لداخ سڑک حادثے پر افسوس کا اظہار

قبل ازیں وزیر اعظم نریندر مودی نے لداخ میں آرمی ٹرک کے دریا میں گرنے سے فوجیوں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قوم کے لئے ان کی شاندار خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ وزیر اعظم کے دفتر نے ٹویٹر پر ایک پوسٹ میں کہا کہ "لیہہ کے قریب ہونے والے حادثے پر افسوس ہوا جس میں ہم نے ہندوستانی فوج کے اہلکاروں کو کھو دیا ہے۔ مودی نے کہا کہ میں سوگوار خاندانوں کے ساتھ تعزیت، اور زخمی ہونے والوں کے لئے جلد صحت یابی کےلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتا۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، مرکزی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کانگریس پارٹی کے صدر ملکارجن کھرگے نے بھی فوجی اہلکاورں کی ہلاکت پر رنج وغم کا اظہار کیا۔ انہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنی قوم کے لئے ان کی مثالی خدمات کو کبھی نہیں بھولیں گے۔

(یو این آئی مشمولات کے ساتھ)

ABOUT THE AUTHOR

...view details