اردو

urdu

ETV Bharat / state

چین سے بات چیت جاری، معاملہ حل ہوگا اس کی گارنٹی نہیں: راجناتھ سنگھ

راجناتھ سنگھ، جموں و کشمیر میں موجودہ حفاظتی اقدامات کے علاوہ امرناتھ یاترا کے تعلق سے کی گئی تیاریوں کے حوالے سے بھی لیفٹیننٹ گورنر جی سی مرمو سے مل کر تفصیلات حاصل کریں گے۔ اس کے بعد وہ کل دوپہر واپس دہلی کے لیے روانہ ہو جائیں گے۔

I assure you not one inch of our land can be taken by any power: Rajnath Singh tell troops in Ladakh
چین سے بات چیت جاری، معاملہ حل ہوگا اس کی گارنٹی نہیں: راج ناتھ سنگھ

By

Published : Jul 17, 2020, 5:07 PM IST

بھارت اور چین کے درمیان حقیقی کنٹرول لائن (ایل اے سی) کا جائزہ لینے لداخ پہنچے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کا کہنا ہے کہ "بھارت کی ایک انچ زمین کو کوئی نہیں لے سکتا۔ بھارتی فوج پر ہمیں ناز ہے۔ میں جوانوں کے بیچ آ کر خود پر فخر محسوس کر رہا ہوں۔ ہمارے جوانوں نے شہادت دی ہے اس بات کا دکھ 130 کروڑ ہم وطنوں کو بھی ہے۔"

چین سے بات چیت جاری، معاملہ حل ہوگا اس کی گارنٹی نہیں: راج ناتھ سنگھ
مرکزی زیر انتظام لداخ کے لوکونگ چوکی پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے راج ناتھ سنگھ کا کہنا تھا کہ "بھارت اور چین کے درمیان ابھی تک بات چیت کا جو سلسلہ چل رہا ہے۔ اس سے معاملہ حل ہونا چاہیے۔ اب کہاں تک حل ہوگا اس کی گارنٹی نہیں دے سکتا، لیکن اتنا یقین ضرور دلانا چاہتا ہوں کہ بھارت کی ایک انچ زمین بھی دنیا کی کوئی طاقت چھین نہیں سکتی، اس پر کوئی قبضہ نہیں کر سکتا۔"لداخ میں تعینات فوجی جوانوں سے مخاطب ہو کر انہوں نے کہا کہ "بھارت دنیا کا ایک ایسا ملک ہے جس نے ہمیشہ امن کا پیغام دیا ہے۔ ہم نے کبھی کسی ملک پر حملہ نہیں کیا اور نہ ہی کبھی کسی ملک کی زمین پر قبضہ کیا ہے۔"ان کا کہنا تھا کہ "ہم امن چاہتے ہیں۔ ہم نے ماضی میں کبھی کسی ملک کی سالمیت پر سوال نہیں اٹھایا اور نہ ہی ٹھیس پہنچانے کی کوشش کی لیکن اگر بھارت کی سالمیت پر کوئی حملہ کرنے کی کوشش کرتا ہے تو ہم برداشت نہیں کریں گے۔ منہ توڑ جواب دیں گے۔"بھارت - چین کے درمیان کشیدگی پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ "حال ہی میں چین کے ساتھ ہوئی ایک جھڑپ کے دوران ہمارے جوان شہید ہوئے۔ مجھے آپ سب سے مل کر خوشی ہے لیکن ان کی ہلاکت کا دکھ بھی ہے۔ میں ان کو تہہ دل سے خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔"وزیر دفاع نے لداخ کے سٹکنہ علاقے میں فوج کی جانب سے کی گئی پیرا گلائڈنگ مشق بھی دیکھی اور وہاں تعینات سپاہیوں سے بات بھی کی۔ ان کے ہمراہ چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت کے علاوہ آرمی چیف ایم ایم نروانے بھی موجود تھے۔ لداخ کا اپنا ایک روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد وزیر دفاع سرینگر پہنچے جہاں وہ فوج کے اعلیٰ افسران سے ملاقات کر کے جموں و کشمیر کی صورتحال کے تعلق سے جانکاری حاصل کریں گے۔ آرمی کے ترجمان کے مطابق "راج ناتھ سنگھ سب سے پہلے جنار کرپس (15 کور) کمانڈر سے ملیں گے۔ جو وزیر دفاع کو یہاں کی تمام صورتحال کے بارے میں جانکاری دینگے۔ اس کے بعد وہ لائن آف کنٹرول کا جائزہ لینے فاوارڈ پوسٹ پر بھی جائیں گے۔"ان کا مزید کہنا تھا کہ "مرکزی انتظام جموں و کشمیر میں موجودہ حفاظتی اقدامات کے علاوہ امرناتھ یاترا کے تعلق سے کی گئی تیاریاں کے حوالے سے بھی لیفٹننٹ گورنر جی سی مرمو سے مل کر تمام تفصیلات حاصل کریں گے۔ اس کے بعد وہ کل دوپہر واپس دہلی کے لیے روانہ ہو جائیں گے۔"واضح رہے کہ بھارت - چین تناؤ کے درمیان یہ بھارتی وزیر دفاع کا جموں کشمیر اور لداخ کا پہلا دورہ ہے۔ اس سے قبل رواں ماہ کی 3 تاریخ کو وزیراعظم نریندر مودی نے علاقے کا دورہ کیا تھا اور چین کے ساتھ جھڑپ کے دوران زخمی سپاہیوں سے ملاقات بھی کی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details