لداخ میں اتوار کو ہلکے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3 اعشاریہ 7 ریکارڈ کی گئی ہے اور اس کا مرکز لیہہ کا کوئی علاقہ تھا جبکہ اس کی گہرائی 20 کلو میٹر درج ہوئی ہے۔
نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کی ویب سائٹ کے مطابق اتور کی صبح دس بجکر آٹھ منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ زلزلے کا مرکز لیہہ میں تھا۔
واضح رہے کہ جموں کشمیر اور لداخ زلزلیاتی پیمانے پر سب سے زیادہ خطرناک پانچ اور چار زون میں آتے ہیں۔
کشمیر یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور ماہر ارضیات پروفیسر طلعت احمد نے گزشتہ ماہ اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ زون پانچ میں آنے والے علاقوں کو ہمیشہ ایک بڑے زلزلے کے لئے تیار رہنا چاہیے۔