اردو

urdu

ETV Bharat / state

لداخ: 5.4 شدت کا زلزلہ، نقصان کی کوئی اطلاع نہیں - نقصان کی کوئی اطلاع نہیں

ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 4 ریکارڈ کی گئی ہے اور اس کا مرکز لداخ کا ہی کوئی علاقہ تھا جبکہ اس کی گہرائی دس کلو میٹر درج ہوئی ہے۔

لداخ: 5.4 شدت کا زلزلہ،
لداخ: 5.4 شدت کا زلزلہ،

By

Published : Sep 25, 2020, 10:51 PM IST

لداخ یونین ٹریٹری میں جمعے کو زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 4 ریکارڈ کی گئی ہے اور اس کا مرکز لداخ کا ہی کوئی علاقہ تھا جبکہ اس کی گہرائی دس کلو میٹر درج ہوئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے علاقائی ناظم سونم لوٹس نے بتایا کہ لداخ میں جمعے کو سہ پہر چار بجکر 27 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ زلزلے کا مرکز لداخ کا ہی کوئی علاقہ تھا۔

واضح رہے کہ لداخ اور جموں کشمیر زلزلیاتی پیمانے پر سب سے زیادہ خطرناک پانچ اور چار زون میں آتے ہیں۔

جموں و کشمیر میں ماضی میں زلزلوں نے بے تحاشاہ تباہی مچائی ہے۔ 8 اکتوبر 2005 میں ہونے والے قیامت خیز زلزلے کے نتیجے میں ایل او سی کے آر پار زائد از 80 ہزار لوگوں کی موت واقع ہوئی تھی اور بے تحاشا مالی نقصان ہوا تھا۔ ریکٹر اسیکل پر اس زلزلے کی

ABOUT THE AUTHOR

...view details