لداخ کے لیہہ علاقے میں پیر کی صبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ نیشنل سنٹر فار سیسمالوجی کے مطابق ریختر پیمانے پر زلزلے کی شدت 4.6 درج کی گئی۔
لداخ میں زلزلے کے جھٹکے - Earthquake of magnitude 4.6
مرکز کے زیر انتظام لداخ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
لداخ میں زلزلے کے جھٹکے
نیشنل سینٹر فار سیسمالوجی نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا: ’’4.6 کی شدت کا زلزلہ 28 جون کی صبح 6 بج کر 10 منٹ پر لداخ کے لیہہ علاقے میں 34.49 ڈگری عرض البلد اور 78.43 طول البلد پر محسوس کیا گیا جس کی گہرائی 18 کلومیٹر زیر زمین تھی۔‘‘
زلزلے کے سبب کسی جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔