اردو

urdu

ETV Bharat / state

لداخ خود مختار پہاڑی ترقیاتی کونسل لیہہ کے انتخابات کا اعلان - leh ladakh

نوٹیفکیشن میں کہا گہا ہے کہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 29 ستمبر کو ہوگی جبکہ واپس لینے کی آخری تاریخ یکم اکتوبر مقرر ہوئی ہے۔

لداخ خود مختار پہاڑی ترقیاتی کونسل لیہہ کے انتخابات کا اعلان
لداخ خود مختار پہاڑی ترقیاتی کونسل لیہہ کے انتخابات کا اعلان

By

Published : Sep 19, 2020, 4:55 PM IST

لداخ یونین ٹریٹری انتظامیہ نے لداخ خود مختار ترقیاتی کونسل لیہہ کے انتخابات کا اعلان کر دیا ہے۔

محکمہ انتخابات کے سکریٹری سوگت بسواس کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یہ انتخابات 16 اکتوبر 2020 کو منعقد کئے جائیں گے۔

بتادیں کہ موجودہ کونسل کی پانچ سالہ معیاد 27 اکتوبر کو اختتام پذیر ہو رہی ہے اور اسی دن نئے کونسل کو بھی تشکیل دیا جائے گا۔

ادھر اپوزیشن جماعتوں بشمول کانگریس نے لداخ میں چین کے ساتھ سرحدی تنازعے اور کورونا وبا کے پیش نظر انتخابات کو مؤخر کرنے کی اپیل کی تھی۔

مذکورہ نوٹیفکیشن کے مطابق انتخابات میں حصہ لینے کے لئے 21 ستمبر سے کاغذات نامزدگی جمع کرنے کا عمل شروع ہوگا اور کاغذات نامزدگی جمع کرنے کی آخری تایخ 28 ستمبر طے پائی ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گہا ہے کہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 29 ستمبر کو ہوگی جبکہ واپس لینے کی آخری تاریخ یکم اکتوبر مقرر ہوئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 16 اکتوبر کو صبح 8 بجے سے 4 بجے تک ووٹنگ ہوگی جبکہ ووٹوں کی گنتی 22 اکتوبر کو ہوگی۔

دریں اثنا ضلع مجسٹریٹ لیہہ سچن کمار ویشیا نے ضلع میں ماڈل ضابطہ اخلاق کے نفاذ کے لئے ایک حکمنامہ جاری کیا ہے جس میں تمام سیاسی جماعتوں اور آزاد امیدواروں کو رہنما اصولوں پر عمل کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ لیہہ پہاڑی کونسل کی بنیاد سال 1995 میں ڈالی گئی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details