اردو

urdu

By

Published : Oct 24, 2020, 9:23 PM IST

ETV Bharat / state

راجناتھ نے ایل اے سی کے قریبی علاقوں کا دورہ کیا

مرکزی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ دشہرہ کے موقع پر ‘شستر پوجا’ بھی کریں گے اور اپنے دورے کے دوران بارڈر روڈ آرگنائزیشن کے ذریعے تعمیر کردہ بنیادی ڈھانچے کے منصوبے کا افتتاح بھی کریں گے۔

راجناتھ سنگھ
راجناتھ سنگھ

بھارت-چین کشیدگی کے پیش نظر وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے مغربی بنگال کے ضلع دارجلنگ میں 'سکنا کارپ' کا دورہ کیا، اس دوران ان کے ہمراہ آرمی چیف جنرل منوج مکند نراونے بھی موجود تھے۔

سکنا کارپس کو بھوٹان اور چین سے ملحقہ سرحدوں کی حفاظت کا کام سونپا گیا ہے۔

راجناتھ سنگھ اور جنرل ناراونے ہفتے کی سہ پہر سکنا ملیٹری کیمپ پہنچے۔ دونوں ڈارجلنگ اور سکم کے دو روزہ دورے پر ہیں۔

راجناتھ سنگھ دشہرہ کے موقع پر ‘شستر پوجا’ بھی کریں گے اور اپنے دورے کے دوران بارڈر روڈ آرگنائزیشن کے ذریعے تعمیر کردہ بنیادی ڈھانچے کے منصوبے کا افتتاح کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے
پیپلز الائنس فار گپکار ڈکلیریشن ملک مخالف نہیں، بھاجپا مخالف ہے

راجناتھ سنگھ فورسز کی تیزی سے نقل و حرکت کے لئے سرحدی علاقوں میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی پر زور دے رہے ہیں۔

اس ماہ کے شروع میں ملک کی مغربی، شمالی اور شمال مشرقی سرحدوں کے قریب حساس علاقوں میں سڑکیں اور پلوں کے رابطے کے سلسلے میں ایک نئے دور کا آغاز ہوا۔ حال ہی میں سنگھ نے بی آر او کے ذریعہ تعمیر کیے گئے 44 بڑے پلوں کا افتتاح کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details