مرکز کے زیر انتظام لداخ کے ترجمان رگزن سمفل نے کہا ہے کہ یونین ٹریٹری میں داخل ہونے والے ہر بیرونی مزدور کے پاس کورونا منفی سرٹیفکیٹ کا ہونا لازمی ہے۔
انہوں نے کہا 'یونین ٹریٹری میں کورونا کے مثبت کیسز میں اضافہ درج ہونے کی وجہ باہر سے آنے والے مزدور ہیں جس کی وجہ سے یہ فیصلہ لیا گیا ہے'۔
موصوف ترجمان نے یہاں میڈیا کو بتایا 'ہم نے یونین ٹریٹری کے دونوں اضلاع کے مجسٹریٹس کے ساتھ میٹنگس کے بعد فیصلہ لیا ہے کہ لداخ میں 29 جولائی سے جو بھی بیرونی مزدور آئے گا اس کے پاس کووڈ-19 کی منفی سرٹیفکیٹ ہونا لازمی ہے، اس پر جو بھی خرچہ آئے گا اس کی بھر پائی یونین ٹریٹری انتظامیہ کرے گی۔ یہ مزدور صرف اور صرف ٹھیکیداروں کے ذریعے ہی آئیں گے'۔