کووڈ 19 سے صحتیاب ہونے والے مریض محکمہ صحت میں ایک ملازم تھا۔ لداخ میں اب کل پانچ کورونا وائرس مثبت مریض باقی ہیں۔ تین مریضوں کو کرگل ضلع میں اور دو دیگر لیہ میں ہیں۔
مہبودھی کووڈ 19 ہسپتال کے انچارج ڈاکٹر ٹسیوانگ چھورول نے کہا کہ صحتیاب ہونے والے مریض محکمہ صحت میں ایک ہیلتھ ورکر ہے اور شاید انکو وہیں سے وائرس پھیل گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پندرہ دنوں کے بعد مسلسل تین بار منفی رپورٹ آنے کے بعد آج انکو ہسپتال سے رخصت کیا گیا۔
سپرنٹنڈنٹ ایس این ایم ہسپتال، ڈاکٹر سیمپیل، دیگر ڈاکٹروں اور پیرامیٹرز بھی صحتیاب ہوئے مریض کو رخصت کرنے کے لئے موجود تھے۔
واضح رہے کہ لداخ میں کورونا وائرس سے متاثر 22 کیسز سامنے آئے تھے جن میں سے سترہ صحتیاب ہو چکے ہیں اور پانچ ابھی زیر علاج ہیں۔