اردو

urdu

ETV Bharat / state

کووڈ- 19 کا نیا اسٹرین پہنچا لداخ

مرکزی علاقہ لداخ میں کورونا وائرس کی نئی قسم (اسٹرین) کے پہلے کیس کی تصدیق ہوئی ہے۔

file photo
file photo

By

Published : Jan 15, 2021, 9:31 AM IST

متاثرہ شخص حال ہی میں جرمنی کا سفر کیا ہے۔

حکام نے بتایا کہ باہر سے آئے ہوئے ایک کووڈ 19 سے متاثرہ شخص کا آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ ٹیسٹ کیا گیا، جوکہ پازٹیو پایا گیا۔ انہیں دو ہفتہ قبل ہی الگ تھلگ کردیا گیا تھا۔

محکمہ صحت کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ 38 سالہ ایک شخص یونین ٹریٹری میں داخل ہوتے ہی انہیں قرنطین کر لیا گیا تھا۔ ان میں کورونا وائرس کی نئی قسم (اسٹرین) علامات پائی گئی ہیں۔

جموں و کشمیر: 7 ماہ بعد کورونا متاثرین کی تعداد 100سے کم

انہوں نے کہا کہ متاثرہ شخص نے حال ہی میں جرمنی کا سفر کیا ہے۔ اس سے قبل بھی وہ کورونا پازٹیو پایا گیا تھا۔

عہدیدار نے بتایا کہ متاثر شخص کا سیمپلز لینے کے بعد حتمی تصدیق کے لیے دہلی بھیج دیا گیا تھا۔ گزشتہ روز ان کی رپورٹ آئی، جس میں دکھایا گیا ہے کہ مذکورہ شخص نئے اسٹرین (SARC- CoV-2) سے متاثر ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام احتیاطی تدابیر اختیار کرلی گئی ہیں اور اس بات کو یقینی بنایا گیا ہے کہ ٹرانسمیشن نہ ہو۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details