اردو

urdu

By

Published : Mar 12, 2020, 4:31 PM IST

ETV Bharat / state

لداخ میں ایک اور شخص کوروناوائرس کی زد میں

مرکزی زیر انتظام لداخ میں کمشنر سیکریٹری نے لداخ میں کوروناوائرس کے ایک اور مثبت نمونے کی تصدیق کی ہے۔

لداخ میں ایک اور شخص کوروناوائرس کی زد میں
لداخ میں ایک اور شخص کوروناوائرس کی زد میں

لداخ کے کمشنر سیکریٹری ریگزن سمفل نے لیہہ میں ایک پریس کانفرنس کے دوران تسلیم کیا کہ خطے میں ایک اور نمونہ مثبت پایا گیا۔

لداخ میں ایک اور شخص کوروناوائرس کی زد میں

اس مثبت نمونے کے ساتھ ہی لداخ میں کوروناوائرس متاثرہ افراد کی تعداد تین پہنچ چکی ہے۔

پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے مزید کہا کہ متاثرہ شخص کو آئیسولیشن سنٹر منتقل کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اس سے قبل ان کے والد بھی اس وائرس کی چپیٹ میں آ چکے ہیں۔ اور اب ’’انکے اہل خانہ کو طبی نگہداشت میں رکھا گیا ہے۔‘‘

قابل ذکر ہے کہ گزشتہ روز جموں و کشمیر کی انتظامیہ نے کوروناوائرس کے پھیلاؤ کے چلتے سبھی تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کیا۔ وہیں دوسری جانب عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس ’’عالمی وبا‘‘ قرار دیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details