اردو

urdu

ETV Bharat / state

کورونا وائرس: پابندیاں مزید سخت، ہر سو سناٹا - لاک ڈاؤن

کورونا وائرس کی روک تھام کو یقینی بنانے کے لیے مرکزی علاقہ لداخ کی انتظامیہ نے علاقے کو لاک ڈاؤن کیا ہے۔

کورونا وائرس: پابندیاں مزید سخت، ہر سو سناٹا
کورونا وائرس: پابندیاں مزید سخت، ہر سو سناٹا

By

Published : Mar 25, 2020, 1:09 PM IST

Updated : Mar 25, 2020, 2:19 PM IST

لداخ کی انتظامیہ کی جانب سے لاک ڈاؤن کے دوران لازمی خدمات کو چھوڑ کر تمام دیگر خدمات اور ادارے بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

پابندیاں مزید سخت، ہر سو سناٹا

ای ٹی وی بھارت کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے جاری کیے گئے احکامات پر عمل کرتے ہوئے لوگ گھروں سے باہر نہیں نکل رہے ہیں۔ تمام علاقوں میں آج بھی سناٹا چھایا ہوا ہے۔

انتظامیہ نے لاک ڈاؤن کو یقینی بنانے کے لیے کئی مقامات پر سڑکوں پر خار دار تار بچھا کر لوگوں کی نقل وحمل پر پابندی عائد کی تھی۔

انتظامیہ کی جانب سے جاری حکمنامے کے مطابق لداخ یونین ٹیریٹری میں موجود تمام دفاتر بند رہیں گے، سوائے محکمہ پولیس، ہوم گارڈز، سول ڈیفنس، فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز، ڈیزاسٹر مینجمنٹ، محکمہ بجلی کے دفاتر کھولے رہیں گے۔

میونسپل باڈیز جیسے ضروری خدمات کے لیے صرف ضروری عملہ جیسے صفائی، پانی کی فراہمی سے متعلق اہلکار اور ملازمین کی کم از کم تعداد کے ساتھ کام کریں گے اور دیگر تمام دفاتر صرف گھر سے کام جاری رکھیں گے۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے کورونا وائرس کی وباء پر قابو پانے کے لیے گزشتہ شام عوام سے خطاب کرتے ہوئے اکیس دن تک لاک ڈاون کا اعلان کیا تھا،اس کا اثر لداخ میں بھی دیکھنے کو مل رہا ہے۔

Last Updated : Mar 25, 2020, 2:19 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details