اردو

urdu

ETV Bharat / state

لداخ: کورونا وائرس سے متاثرہ ایک استاد کا جذبہ - استاد آن لائن کلاسز دیکر مثال قائم کررہے ہیں

کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کے باوجود کفایت حیسن نامی ایک استاد قرنطینہ مرکز میں بھی آن لائن کلاسز دے کر نہ صرف اپنے منصبی فرض سے عہدہ برآ ہورہے ہیں بلکہ اپنے ہم پیشہ لوگوں کے لئے ایک قابل عمل مثال بھی پیش کررہے ہیں۔

لداخ: کورونا وائرس سے متاثر ایک استاد آن لائن کلاسز دیکر مثال قائم کررہے ہیں
لداخ: کورونا وائرس سے متاثر ایک استاد آن لائن کلاسز دیکر مثال قائم کررہے ہیں

By

Published : May 11, 2020, 6:18 PM IST

لداخ: کورونا وائرس سے متاثرہ ایک استاد کا جذبہ

لمدن ماڈل سینئر سکینڈری اسکول لیہہ میں 'ریاضی' مضمون پڑھانے والے موصوف استاد کا کہنا ہے کہ 'پڑھانا میرا پہلا اور آخری شوق ہے اور آن لائن کلاس دے کر میں تازگی و سکون محسوس کرتا ہوں۔ '

انہوں نے کہا کہ 'کورونا سے لڑنا آسان ہے بشرطیکہ قرنطینہ کا موثر استعمال کیا جائے۔'

موصوف استاد نے ان باتوں کا اظہار قرنطینہ کے دوران ہی میڈیا کے ساتھ ویڈیو کانفرنس میں کیا ہے۔

انہوں نے کہا: 'میں جس گاؤں میں رہتا ہوں اس میں دو تین کیسز مثبت آئے اور اس کو ریڈ زون قرار دیا گیا، میں نے بھی رضاکارانہ طور پر اپنے اور بچوں کے تحفظ کے لئے ٹیسٹ کرایا اور 3 مئی کو میرا رپورٹ مثبت آیا'۔

کفایت حسین نے کہا کہ میں نے 5 مئی سے آن لائن کلاسز دینے شروع کئے۔ انہوں نے کہا: 'میں نے پانچ مئی سے آن لائن کلاسز دینے شروع کئے جس کے لئے میں نے یو ٹی انتظامیہ سے اجازت طلب کی اور سکول والوں نے ضروری سامان بورڈ وغیرہ فراہم کیا'۔

موصوف استاد نے کہا کہ میں دو تین کلاسز آن لائن بھی دیتا ہوں اور باقی ریکارڈ کرکے یو ٹیوب پر ڈالتا ہوں اس کے بعد بچے سوالات حل کرکے میرے ذاتی وٹس ایپ پر بھیجتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پڑھانا میرا سب سے بڑا شوق ہے اس لئے پرائیویٹ اسکول میں کام کرنے کے باوجود بھی میں نے کبھی کہیں اور ملازمت کے لئے درخواست جمع نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ میرے اس طرز عمل پر گھر والے بہت خوش ہیں اور میری حوصلہ افزائی کررہے ہیں۔

کفایت حیسن نے کہا کہ کورونا سے لڑنا آسان ہے اگر کورنٹائن کو صحیح استعمال کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ اہم وقت ہوتا ہے اس دوران منفی خیالات سے بچنا بہت زیادہ ضروری ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details