اردو

urdu

ETV Bharat / state

سی ڈی ایس جنرل بپن راوت کا دورہ لداخ - چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راؤت

چین کے ساتھ جاری تنازع کے درمیان چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت اور فضائیہ کے سربراہ آر کے ایس بھدوریہ نے ایل اے سی کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے لداخ کا دورہ کیا۔

cds bipin rawat
سی ڈی ایس جنرل بپن راوت

By

Published : Jan 11, 2021, 4:41 PM IST

Updated : Jan 11, 2021, 5:49 PM IST

بھارت - چین کے درمیان لداخ میں واقع حقیقی لائن آف کنٹرول پر بڑھتی کشیدگی کے درمیان بھارت کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت اور فضائیہ کے سربراہ آر کے ایس بھدوریہ نے علاقے کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے لداخ کا دورہ کیا۔

وزارت دفاع کے ذرائع نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ "جنرل بپن راوت نے آج غیر رسمی طور پر لداخ کا دورہ کیا ہے، جہاں پر وہ قیام کر رہے فائر اینڈ فیوری کمانڈ کے افسران خطے کی صورتحال کے حوالے سے تمام تر تفصیلات فراہم کریں گے۔"

ان کا مزید کہنا تھا کہ "ناخوشگوار واقعے کے پیش آنے کے سبب بھارتی افواج کی تیاریوں کے حوالے سے بھی جنرل راوت کو تمام تفصیلات فراہم کی جائیں گی، اس کے علاوہ جنرل وہاں تعینات آئی ٹی بی پی اور دیگر سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں سے بھی ملاقات کریں گے۔"

واضح رہے کہ رواں سال کے آغاز سے ہی جنرل راوت بھارت کی سرحدوں کے دورے پر ہیں، رواں مہینے کی 3 تاریخ کو اروناچل پردیش اور آسام کا بھی دورہ کرچکے ہیں، تاہم آج مرکز کے زیر انتظام لداخ کے دورے پر ہیں۔

Last Updated : Jan 11, 2021, 5:49 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details