چیرنگ دورجے لاگروک نے بی جے پی قومی صدر جے پی نڈا کے نام دیئے گئے استعفی نامہ میں مستعفی ہونے کی وجوہات کچھ اس طرح رقمطراز کیا کہ یو ٹی انتظامیہ لداخ سے باہر درماندہ مسافرین، مریضوں، زائرین اور طلبا کو واپس لداخ لانے میں سراسر ناکامی کے باعث بطور احتجاج میں اپنی صدارت سمیت پارٹی کی بنیادی رکنیت سے مستعفی ہوا ہوں۔
انہوں نے مزید لداخ خود مختار پہاڑی ترقیاتی کاونسل کو کمزور کرنے اور یو ٹی انتظامیہ کاونسل ایکٹ کے تحت کام کرنے کی اجازت نہ دیئے جانے کے خلاف بطور احتجاج یہ فیصلہ لیا ہے۔