اردو

urdu

ETV Bharat / state

بی ڈی مشرا لداخ کے نئے لیفٹیننٹ گورنر - بی ڈی مشترا لداخ لیفٹیننٹ گورنر

سابق بریگیڈیئر اور نیشنل سیکورتی گارڈ (این ایس جی) کی کاؤنٹر ہائی جیک فورس (بلیک کیٹ) کے سابق کمانڈر بریگیڈیئر بی ڈی مشرا کو لداخ کا لیفٹیننٹ گورنر مقرر کیا گیا۔ BD Mishra Appointed as New Lieutenant Governor of Ladakh

a
a

By

Published : Mar 11, 2023, 2:25 PM IST

سرینگر (نیوز ڈیسک) :ریاست اروناچل پردیش کے گورنر رہ چکے بریگیڈیئر (ڈاکٹر) بی ڈی مشرا کو صدر ہند دروپدی مرمو کی جانب سے رادھا کرشنن ماتھر کا استعفیٰ قبول کرنے کے بعد یونین ٹیریٹری لداخ کا لیفٹیننٹ گورنر مقرر کیا گیا ہے۔ بی ڈی مشرا بھارتی فوج کے سابق بریگیڈیئر ہیں اور نیشنل سیکورٹی گارڈ (این ایس جی) کی کاؤنٹر ہائی جیک فورس کے سابق کمانڈر، جو بلیک کیٹ کمانڈوز کے نام سے مشہور ہیں۔

مزید پڑھیں:Ladakh New LG Takes Oath لداخ کے نئے ایل‌ جی نے عہدے و رازداری کا حلف لیا

راشٹرپتی بھون کے ترجمان کے مطابق صدر ہند دروپدی مرمو نے بھگت سنگھ کوشیاری اور آر کے ماتھر کے بالترتیب مہاراشٹر کے گورنر اور لداخ کے لیفٹیننٹ گورنر کے استعفے قبول کر لیے ہیں۔ عہدیدار نے مزید بتایا کہ رمیش بیس، جو جھارکھنڈ کے گورنر تھے، کو مہاراشٹر کا گورنر مقرر کیا گیا ہے۔ مزید یہ کہ، بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے چار رہنما اور سپریم کورٹ کے سابق جج ایس عبد النذیر، صدر ہند کے ذریعہ گورنر کے طور پر مقرر کیے گئے چھ نئے چہروں میں شامل ہیں۔ بی جے پی لیڈر لکشمن پرساد آچاریہ، سی پی رادھا کرشنن، شیو پرتاپ شکلا اور گلاب چند کٹاریہ کو بالترتیب سکم، جھارکھنڈ، ہماچل پردیش اور آسام میں گورنر نامزد کیا گیا۔ مہاراشٹر کے گورنر بی ایس کوشیاری کا استعفیٰ قبول کر لیا گیا جس کے بعد ان کی جگہ جھارکھنڈ کے گورنر رمیش بیس کو تعینات کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:لداخ کے پہلے لیفٹننٹ گورنر کی حلف برداری

ABOUT THE AUTHOR

...view details