سرینگر: دفاعی ذرائع نے بتایا کہ لداخ میں ’مونٹ کن‘ کے نزدیک معمول کی تربیت کے دوران برفانی تودا گرآیا جس کے نتیجے میں چار اہلکار برف کے نیچے دب گئے۔انہوں نے بتایا کہ فوج نے فوری طورپر ریسکیو آپریشن شروع کیا اور ایک جوان کی لاش برآمد کی جبکہ تین ہنوز لاپتہ ہے جن کی تلاش بڑے پیمانے پر جاری ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ خراب موسمی صورتحال اور برف و باراں کے بیچ لاپتہ اہلکاروں کو ڈھونڈنے میں دشواریاں بھی پیش آرہی ہیں لیکن اس کے باوجود بھی تلاش کا کام شدو مد سے جاری ہے۔
بھارتی فوج کے افسر نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ برفانی تودے کے وقت ہائی ایلٹیٹیوڈ وارفیئر اسکول (HAWS) اور آرمی ایڈونچر ونگ کے تقریباً 40 فوجیوں کا ایک گروپ ماؤنٹ کون (لداخ) کے قریب معمول کی تربیتی مشقوں میں مصروف تھا۔