اردو

urdu

ETV Bharat / state

لیہہ میں یومِ عاشورہ کے ماتمی جلوس نکالے گئے - azadari in leh

یومِ عاشورہ کربلا میں حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے باوفا ساتھیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے منایا جاتا ہے۔

لیہہ میں یومِ عاشورہ کے ماتمی جلوس نکالے گئے
لیہہ میں یومِ عاشورہ کے ماتمی جلوس نکالے گئے

By

Published : Aug 31, 2020, 7:16 AM IST

مرکز کے زیرِانتظام لداخ کے ضلع لیہہ میں مذہبی جوش و خروش کے ساتھ یومِ عاشورہ منایا گیا جہاں عزاداروں نے ضلع انتظامیہ کی طرف سے رکھے گئے کووڈ 19 ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے ماتمی جلوس نکالے۔

دسویں محرم کا جلوس لیہہ مرکزی بازار سے گزرتے ہوئے امام بارگاہ لیہہ میں اختتام پذیر ہوا۔

لیہہ میں یومِ عاشورہ کے ماتمی جلوس نکالے گئے

امام بارگاہ لیہہ میں امام جامع مسجد لیہہ شیخ عبدالقاسم نے عزاداروں کو اس دن کی مذہبی اہمیت کے بارے میں آگاہی دی۔ انہوں نے دنیا میں اتحاد اور ہم آہنگی پر بھی زور دیا اور لوگوں سے اپیل کی کہ وہ دنیا سے کوڈ 19 وباء کے جلد خاتمے کے لیے دعا کریں۔

ضلعی انتظامیہ لیہہ نے سماجی دوری برقرار رکھنے، چہرے کے ماسک پہننے اور دیگر مطلوبہ اقدامات جیسے اقدامات پر سخت عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے وسیع انتظامات کئے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details