لداخ: یونین ٹریٹری لداخ کے ضلع لیہہ میں پیر کے روز ڈیوٹی کے دوران اپنی جانیں قربان کرنے والے فوجی جوانوں کو خراج پیش کرنے کے لئے ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
بتادیں کہ لیہہ میں ہفتے کی شام ایک سڑک حادثے میں ایک جونیئر کمیشنڈ افسر (جے سی او) سمیت 9 فوجی جوان از جان ہوگئے۔فائر اینڈ فیوری کور نے پیر کے روز ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ 'ایک پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں فائر اینڈ فیوری کمانڈر اور دوسرے اعلیٰ عہدیداروں نے لداخ میں 19 اگست کو ڈیوٹی کے دوران عظیم قربانیاں پیش کرنے والے فوجی جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا'۔
دفاعی ترجمان نے بتایا کہ حادثے میں جاں بحق ہوئے اہلکاروں کی شناخت نائب صوبیدار رمیش لال، حوالدار مہندر سنگھ، حوالدار وجے کمار، نائیک چندر شیکھر ، نائیک تیج پال، موہن، انکت ، ترندیپ سنگھ اور بھوٹیا وبھاو کے بطور ہوئی ہے۔