نئی دہلی:مرکز کے زیر انتظام علاقہ لداخ میں آج صبح ایک بھارتی سرولین ڈروان مبینہ طور پر گر کر تبا ہو گیا ۔ وہیں حکام نے ڈرون گرنے کے بعد لداخ میں شہری پروازیں معطل کر دی ہیں۔
بھارت اور چین کے درمیان سرحدی تنازعے کے پیش نظر ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ نے گزشتہ سال ایل اے سی کے اونچائی والے علاقوں کی نگرانی کے لیے فوج کو بھارت کے تیار کردہ ڈرون فراہم کیے تھے۔بتایا جارہا ہے کہ جو ڈرون آج گر کر تباہ ہوا وہ اس بیڑے میں شامل تھا۔ حادثے کے بعد حکام نے لداخ میں شہری پروازیں معطل کر دی ہے۔تاہم اس کی فوج یا لداخ انتظامیہ کی طرف سے کوئی سرکاری تصدیق نہیں ہوئی ہے۔
بتادیں کہ بھارت اور چین کے درمیان خطے میں سرحدی تعطل جاری ہے جو پہلی بار 5 مئی 2020 کو پینگونگ جھیل کے علاقے میں پرتشدد تصادم کے بعد شروع ہوا تھا۔ دونوں فریقوں نے علاقہ میں ہزاروں فوجیوں کی نفری اور بھاری ہتھیاروں کے ساتھ اپنی تعیناتی میں اضافہ کیا۔