سرینگر: مرکز کے زیر انتظام لداخ کے لیہہ ہوائی اڈے کے رن وے پر آج بھارتیہ فضائیہ کا ایک ٹرانسپورٹ طیارہ پھنس گیا جس کی وجہ سے ایئرپورٹ پر آنے اور جانے والی تمام پروازیں منسوخ کر دی گئیں ہیں۔
ہوائی اڈے کے افسران کے مطابق سی 17 گلوب ماسٹر میں کچھ تکنیکی خرابی آگئی ہے، جس وجہ سے آج لیہہ ہوائی اڈے پر صبح سے کوئی بھی نجی کمپنیوں کا طیارہ نے ٹیک آف یا لینڈنگ نہیں کی ہے۔اُن کا مزید کہنا تھا کہ "تمام نجی پروازوں کے کمپنیوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ کل صبح تک یہاں کے لیے اپنے خدمات روک دیں۔ اور اُمید ہے کہ کل صبح تک رن وے صاف ہوگا اور فضائیہ کا ٹرانسپورٹ طیارہ اپنی منزل کی اور روانہ ہو چکا ہوگا۔"
وہیں وسترا نے اپنے ٹوئٹر پوسٹ میں دعوی کیا ہے کہ اُن جو پرواز دہلی سے لیہہ جانے والی تھی وہ پرواز واپس دہلی آرہی ہے کیوں کہ لیہہ ہوائی اڈے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔اسی طرح ایئر انڈیا نے بھی اپنی ایک پرواز کو منسوخ کر دیا جبکہ دوسری کو سرینگر کی اور روانہ کر دیا۔وہیں انڈیگو نے لیہہ جانے کے لیے چاروں پروازیں منسوخ کر دی ہیں۔