مرکز کے زیر انتظام لداخ میں ڈائریکٹوریٹ آف ہیلتھ سروسز کی جانب سے مشتہر کیے گئے کورونا بلیٹن کے مطابق لداخ میں عالمی وبا کورونا وائرس کے 85 نمونے مثبت پائے گئے ہیں۔
لداخ میں کووڈ19 کے 85 نئے مثبت معاملے ڈائریکٹوریٹ آف ہیلتھ سروسز یو ٹی لداخ کی جانب سے جاری کردہ بلیٹن کے مطابق لداخ میں منگل کو کورونا وائرس کے 85 مزید نئے مثبت معاملے پائے گئے۔ ان میں سے 65 کا تعلق ضلع کرگل سے جبکہ 20 ضلع لیہہ سے ہیں۔
بلیٹن کے مطابق لداخ میں کووڈ19 کے تمام مثبت کیسز کی حالت مستحکم ہے۔ بلیٹن میں مزید بتایا گیا ہے کہ لداخ میں 783 فعال کیسز ہیں جن میں سے کرگل کے 622 اور لیہہ کے161 شامل ہیں۔
واضح رہے کہ لداخ میں کورونا وائرس سے اب تک 932 افراد متاثر ہوئے ہیں۔ جن میں سے 148 صحت یاب ہو چکے ہیں اور 783 دیگر زیر علاج ہیں۔ جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ ایک مریض کی موت واقع ہو چکی ہے۔