اردو

urdu

ETV Bharat / state

لیہہ میں 4.2 شدت کا زلزلہ، نقصان کی اطلاع نہیں - نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی

کشمیر یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور ماہر ارضیات پروفیسر طلعت احمد نے گذشتہ ماہ اپنے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ زون پانچ میں آنے والے علاقوں کو ہمیشہ ایک بڑے زلزلے کے لیے تیار رہنا چاہیے۔

لیہہ میں 4.2 شدت کا زلزلہ، نقصان کی اطلاع نہیں
لیہہ میں 4.2 شدت کا زلزلہ، نقصان کی اطلاع نہیں

By

Published : May 21, 2021, 4:42 PM IST

لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں جمعہ کو زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کے مطابق لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں جمعہ کو 11 بجکر 2 منٹ پر زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کا مرکز لیہہ کا ہی کوئی علاقہ تھا۔

انہوں نے بتایا کہ ریکٹر اسکیل پر اس زلزلے کی شدت 4 اعشاریہ 2 ریکارڈ ہوئی جبکہ اس کی گہرائی 90 کلو میٹر تھی۔

بتا دیں کہ جموں و کشمیر اور لداخ زلزلیاتی پیمانے پر سب سے زیادہ خطرناک پانچ اور چار زون میں آتے ہیں۔

کشمیر یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور ماہر ارضیات پروفیسر طلعت احمد نے گزشتہ ماہ اپنے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ زون پانچ میں آنے والے علاقوں کو ہمیشہ ایک بڑے زلزلے کے لئے تیار رہنا چاہئے۔

ان کا کہنا تھا: 'چھوٹے چھوٹے پیمانے پر آنے والے زلزلے ایک اچھی بات ہے کیونکہ اس سے وقت وقت پر دباؤ کم ہوتا ہے کہ ہم ایک تباہ کن زلزلے سے بچ سکیں'۔

قابل ذکر ہے کہ جموں و کشمیر میں 8 اکتوبر 2005 کو ایک قیامت خیز زلزلے کے نتیجے میں ایل او سی کے آرپار زائد از 80 ہزار لوگوں کی موت واقع ہوئی تھی اور بے تحاشا مالی نقصان ہوا تھا۔ ریکٹر اسیکل پر اُس زلزلے کی شدت 7.6 ریکارڈ ہوئی تھی۔

یو-این-آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details