مرکز کے زیر انتظام لداخ میں حالیہ دنوں عالمی وبا کورونا وائرس کے متعدد کیسز سامنے آئے تاہم گزشتہ 24گھنٹوں میں اس مرض سے 30افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔ ڈائریکٹوریٹ آف ہیلتھ سروسز لداخ کی جانب سے یہ معلومات فراہم کی گئی۔
لداخ میں کووڈ19 سے متاثرہ 30 افراد صحت یاب - ladakh UT
مرکز کے زیر انتظام لداخ میں کورونا سے متاثرہ 30افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔
لداخ میں کووڈ 19 سے متاثر 30 افراد صحتیاب۔
ڈائریکٹوریٹ آف ہیلتھ سروسز لداخ کی جانب سے جاری کیے گئے بلیٹن کے مطابق لداخ میں کووڈ19 فعال کیسز کی تعداد کم ہوکر 347 ہو گئی ہے۔ ضلع لیہہ میں 98 اور ضلع کرگل میں 249 فعال کیسز موجود ہیں۔ جبکہ سبھی کورونا متاثرین کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ لداخ میں عالمی وبا کورونا وائرس سے کُل 964 افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں سے 616 صحت یاب ہو چکے ہیں اور 347 دیگر زیر علاج ہیں۔ اس وبائی مرض سے ایک شخص کی موت واقع ہو چکی ہے۔