لداخ میں کورونا وائرس کے 16مثبت معاملات کے ساتھ ہی عالمی وبا سے متاثر ہونے والے افراد کی کُل تعداد 20ہزار 38پہنچ گئی ہے۔
لداخ میں اب تک موذی وائرس سے 202افراد کی موت واقع ہوئی ہے جن میں 144لیہہ جبکہ 58افراد کرگل ضلع سے تعلق رکھتے ہیں۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں درج کیے گئے مثبت معاملات میں 15لیہہ جبکہ ایک معاملہ ضلع کرگل سے درج کیا گیا۔
مزید پڑھیں:کووڈ ویکسین لگوانے کے بعد نہیں بنی اینٹی باڈی، معاملہ عدالت پہنچا
محکمہ صحت کی جانب سے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق لداخ میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 3,598نمونے جانچ کے لیے بھیجے گئے جن میں 2,499لیہہ اور 1,099کرگل سے منفی پائے گئے۔
اعداد و شمار کے مطابق اس وقت خطہ لداخ میں 202فعال معاملات ہیں جن میں 144لیہہ جبکہ 58ضلع کرگل میں ہیں۔