مرکز کے زیر انتظام خطہ لداخ میں عالمی وبا کورونا وائرس کے 13نئے مثبت معاملوں کی تصدیق کے ساتھ ہی خطہ میں کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر 1077ہو گئی ہے۔
ڈائریکٹوریٹ آف ہیلتھ سروسز یو ٹی لداخ کی جانب سے جاری کردہ میڈیا بلیٹن کے مطابق عالمی وبا کورونا وائرس کے 13 مزید مثبت معاملے سامنے آئے ہیں جن میں چھ ضلع لیہہ جبکہ بقیہ سات ضلع کرگل سے ہیں۔
لداخ میں کووڈ19 کے 13 نئے کیسز بلیٹن کے مطابق خطہ لداخ میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 148 ہے جن میں ضلع لیہہ میں 104 اور کرگل ضلع میں 44 ہیں۔ بلیٹن کے مطابق تمام فعال کیسز کی حالت مستحکم ہے۔
واضح رہے کہ لداخ میں عالمی وبا کورونا وائرس سے کُل 1077 افراد متاثر ہوئے ہیں۔ جن میں سے 928 صحت یاب ہو چکے ہیں اور 148 زیر علاج ہیں۔ جبکہ کورونا متاثرہ ایک مریض کی موت واقع ہو چکی ہے۔