جے کے زمیندار فورم جموں کشمیر کے ریاستی صدر عبدالحمید ملک کی سربراہی میں آج ضلع کپواڑہ میں اے ڈی سی ہندواڑہ کے آفس کے باہر کسانوں کے حق میں دھرنا دیا گیا۔ مظاہرین نے کہا کہ جب تک مرکز کی جانب سے جاری کیے گئے تین زرعی قوانین کو واپس نہیں لیا جائے گا تب تک زمیندار فورم کسانوں کے ساتھ ہیں۔
عبدالحمید نے کہا کہ مرکزی حکومت کی جانب سے پارلیمنٹ میں زرعی قوانین پاس کیے گئے ہیں وہ کسان مخالف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ملک انل امبانی، مکیش امبانی اور مودی کی جاگیر نہیں ہے، بلکہ ملک ہمارا ہے۔
انہوں نے کہا تین زرعی قوانین کو جب تک مسترد نہیں کیا جائے گا تب تک زمیندار فورم کسانوں کی حمایت کرتی رہے گی۔ انہوں نے مودی سرکار پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ کسانوں سے سستے دام میں مال خرید کر اس سے اپنی منڈیوں میں جمع کرکے ہمیں ہی مہنگے داموں میں فروخت کر رہے ہیں۔