یوتھ سروس اینڈ اسپورٹس اور میونسپل کمیٹی ہنڈواڑہنے مین چوک سے ٹاؤن ہال ہنڈواڑہتک کلینگ ڈرائیو کا انعقاد کیا۔ اس دوران اسکولی بچوں اور میونسپل حکام کے ملازمین نے ہاتھ میں پلے کارڈس اٹھائے تھے اور لوگوں کو ان بینرز کے ذریعے مسیج دے رہے تھے کہ اپنے ماحول کو صاف رکھیں، اپنے آس پاس کو صاف رکھنے کی اپیل کی گئی۔
وہیں میونسپل کمیٹی پارک میں ایک اختتامی پروگرام ہوا، جس میں میونسپل چیئرمین نے ایونٹ میں شامل شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ پروگرام تک ہی محدود نہیں رہنا چاہئے بلکہ حقیقی طور پر اس کو عمل میں لانے کی ضرورت ہے۔
اس موقع پر یوتھ سروس اینڈ اسپورٹس کے زون انچارچ محمد مقبول نے بتایا کہ اس ایونٹ کا بنیادی مقصد ہے صاف ستھرائی اور ہمارا پیغام یہی ہے کہ اپنے ماحول کو صاف رکھیں۔